LATEST NEWS

Tuesday, 26 September 2023

چور سرکاری سکول کا صفایا کر گئے

تونسہ کے نواحی علاقےکے

پرائمری سکول بیٹ میر کھر میں چوری کی واردات تھانہ ریتڑہ پولیس نے موقع پر پہنچ  کر کارروائ 

شروع کر دی



  4 لاکھ کی مالیات کا سامان چوری ہو گیا ہے سولر پلیٹیں بیٹریاں پانی والا حقہ پمپ وغیرہ کھڑکیاں توڑ کر سامان چوری ہو گیا



اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا”، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان


اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا”، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 



ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی نہ کرنے کا عدالت کو بیان دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتے۔


چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق وہ اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گئے ہیں اور اپنے وکلا سے کہیں گے کہ جیل منتقلی کی درخواست واپس لے لیں۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ قانون کے مطابق اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے۔


چیف جسٹس نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم اور ایک پڑھے لکھے شخص ہیں، کل کو آپ انہیں رحیم یار خان بھجوا دیں پھر؟ اگر کل رحیم یار خان منتقل کر دیا جاتا ہے تو ٹرائل وہاں کرینگے؟

Monday, 25 September 2023

کوئٹہ کیسکو حکام ہاتھ سے لکھے لاکھوں روپے کے بل لوگوں کو تھمانے لگے

 کوئٹہ: کیسکو حکام ہاتھ سے لکھے لاکھوں روپے کے بل لوگوں کو تھمانے لگے

*حکومت کی طرف سے دبائو ،کیسکو کے ایس ڈی اوز ودیگر ہاتھ سے لکھے گئے لاکھوں روپے کے بل لوگوں کو تھمانے لگیں ،بل کی عدم ادائیگی پر لوگوں کو تھانے بلا کر کئی کئی دن بٹھائے رکھا جاتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کیسکو کی جانب سے کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ،بلوں کی عدم ادائیگی کے ساتھ ایس ڈی اوز ودیگر کی جانب سے لوگوں کے بجلی میٹرز صحیح ہونے کے باوجود میٹرز اتار لئے جاتے ہیں اور کیسکو آفس میں ایس ڈی اوز لاک


ھوں روپے کے بل ہاتھ سے بنا کر پکڑاتے ہیں اور پھر دھمکی دیتے ہیں کہ بل جمع کرے بصورت دیگر پولیس کے ذریعے انہیں تھانے میں بند کیاجاتاہے ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاکہ اگر کوئی میٹر ٹیمپرڈ ہے یا اس پر مصنوعی کام ہواہے تو پھر جرمانہ بنتاہے لیکن اگر کوئی میٹر صحیح ہے تو کیسکو حکام کس قانون کے تحت ہاتھ سے لاکھوں روپے کے بل بنا کر عوام کو تھماتے ہیں کیسکو آفیسران کا یہ رویہ قطعاََ قابل قبول نہیں ہے ،لوگ اپنی عزت کی خاطر خاموشی اختیار کرتے ہیں لیکن غریب لوگوں کو لاکھ 2لاکھ کے بل کر پھر انہیں تھانے میں بند کرنے جیسے اقدامات انتہائی قابل مذمت ہے ،وزیراعظم سمیت دیگر حکام فوری طورپر معاملے کانوٹس لیں بصورت دیگر احتجاج کرنے پرمجبور ہونگے*

Thursday, 20 October 2022

ڈیرہ غازی خان بورڈ کا مکمل رزلٹ ڈاؤن لوڈ کریں پی دی ایف میں

  

PDF RESULT 

DERA Ghazi Board 12th Class Results

Friday, 30 September 2022

ڈی جی خان کے طلبا کےلئے بہت بری خبر


ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ کی سفاکیت 

انتہائی لاپرواہی غفلت اور غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رات کے اس پہر غیر قانونی طور پر نہم اور گیارہویں کلاسوں کی رجسٹریشن فیسوں میں اچانک اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔



کل صبح 30/9/2022 بروز جمعہ رجسٹریشن فیسیں 

 کرانے کی آخری تاریخ تھی۔تمام سکولوں کے سربراہان ن

 بچوں سے سابقہ شیڈول کے مطابق فیسیں وصول کر کے بنک چالان مکمل کر لیے لیکن ابھی رات کے اس پہر بورڈ انتظامیہ کی طرف سے اسکول سربراہان کو فون کے ذریعے 130 روپے فی طالبعلم زیادہ جمع کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ بے وقت حکم جاری کرنا سیلاب متاثرہ بچوں کے ساتھ سخت زیادتی ہے۔صبح بچے دور دراز سے آ کر واپس گھروں کو بھیجنا اور رقم لے کر آنا اور بنک میں جمع کرانا نا ممکن ہے۔اس کے علاوہ فیسوں میں اچانک اضافہ غیر اصولی اور غیرقانونی ہے اسپیشلی اس وقت جب ڈیرہ غازیخان کے دو ضلعے مکمل طور پر آفت زدہ قرار دیے جا چکے ہیں۔

Thursday, 29 September 2022

آئی فون 14 پاکستان میں لوکل اور امپورٹڈ فون کی قیمتوں کا فرق آپ جان کر ہو جائیں گے حیران

Iphone 14 Local vs Import Phone Price Different 


 آئی فون 14پاکستان میں بھی لانچ ہو چکا ہے 

آئی فون کی قیمتوں کا آج ہم موازنہ کر رہے ہیں کہ امپورٹڈ فون اور لوکل پاکستانی مارکیٹ میں قیمتوں کا کتنا فرق ہے ایک 128 جی بی والا آئی فون 14 تقریباً381٫999 روپے میں پاکستان میں خریدا جا سکتا ہے۔

 آئی فون 14 درآمد کرنے کی لاگت تقریباً 274541روپے ہوگی۔

 وینڈر پر منحصر ہے، آپ کو شپنگ کے لیے ادائیگی کرنی پڑ سکتی ہے۔


Iphone 14 and 14 Plus

Iphone 14 pro and 14 Pro Max






Bise DgKhan 9th Class Result 2022



رزلٹ اس لنک کلک کرنے سے چیک ہو گا

9th Class Result 2022




















اقرار الحسن ہوئے بہت خطرناک بیماری کا شکار

 سید اقرار الحسن اس وقت ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہے آپ تمام احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے رب العالمین انہیں شفا کاملہ عطا فرمائے


اطلاعات کے مطابق اقرار الحسن کی طبیعت اس وقت بہت   نازک ہےاور وہ لاہور کے ایک  پرائیویٹ ہسپتال میں 

زیرے علاج ہیں 

تونسہ پولیس کی عوام کو لوٹنے والوں کےخلاف بڑی کارروائی

 تونسہ:ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ کو شکایت موصول ہوئی کہ محمد شریف ولد نذر حسین کھوسہ موبائل شاپ جو کہ Bisp تونسہ کیمپ کیلیے رجسٹرڈ ریٹیلر ہے اپنے سائیٹ کیمپ سے 65 کلومیٹر دور ٹرائیبل ایریا میں خواتین سے بھاری رشوت لیکر غیرقانونی طریقے سے رقم نکال کر دے رہا ہے اطلاع کو معقول پاتے ہوئے تحقیقات میں الزام درست ثابت ہوا جس پر تھانہ سٹی تونسہ نے ایف آئی آر

درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔