ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ کی سفاکیت
انتہائی لاپرواہی غفلت اور غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رات کے اس پہر غیر قانونی طور پر نہم اور گیارہویں کلاسوں کی رجسٹریشن فیسوں میں اچانک اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔
کل صبح 30/9/2022 بروز جمعہ رجسٹریشن فیسیں
کرانے کی آخری تاریخ تھی۔تمام سکولوں کے سربراہان ن
بچوں سے سابقہ شیڈول کے مطابق فیسیں وصول کر کے بنک چالان مکمل کر لیے لیکن ابھی رات کے اس پہر بورڈ انتظامیہ کی طرف سے اسکول سربراہان کو فون کے ذریعے 130 روپے فی طالبعلم زیادہ جمع کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ بے وقت حکم جاری کرنا سیلاب متاثرہ بچوں کے ساتھ سخت زیادتی ہے۔صبح بچے دور دراز سے آ کر واپس گھروں کو بھیجنا اور رقم لے کر آنا اور بنک میں جمع کرانا نا ممکن ہے۔اس کے علاوہ فیسوں میں اچانک اضافہ غیر اصولی اور غیرقانونی ہے اسپیشلی اس وقت جب ڈیرہ غازیخان کے دو ضلعے مکمل طور پر آفت زدہ قرار دیے جا چکے ہیں۔