کوئٹہ: کیسکو حکام ہاتھ سے لکھے لاکھوں روپے کے بل لوگوں کو تھمانے لگے
*حکومت کی طرف سے دبائو ،کیسکو کے ایس ڈی اوز ودیگر ہاتھ سے لکھے گئے لاکھوں روپے کے بل لوگوں کو تھمانے لگیں ،بل کی عدم ادائیگی پر لوگوں کو تھانے بلا کر کئی کئی دن بٹھائے رکھا جاتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کیسکو کی جانب سے کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ،بلوں کی عدم ادائیگی کے ساتھ ایس ڈی اوز ودیگر کی جانب سے لوگوں کے بجلی میٹرز صحیح ہونے کے باوجود میٹرز اتار لئے جاتے ہیں اور کیسکو آفس میں ایس ڈی اوز لاک
ھوں روپے کے بل ہاتھ سے بنا کر پکڑاتے ہیں اور پھر دھمکی دیتے ہیں کہ بل جمع کرے بصورت دیگر پولیس کے ذریعے انہیں تھانے میں بند کیاجاتاہے ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاکہ اگر کوئی میٹر ٹیمپرڈ ہے یا اس پر مصنوعی کام ہواہے تو پھر جرمانہ بنتاہے لیکن اگر کوئی میٹر صحیح ہے تو کیسکو حکام کس قانون کے تحت ہاتھ سے لاکھوں روپے کے بل بنا کر عوام کو تھماتے ہیں کیسکو آفیسران کا یہ رویہ قطعاََ قابل قبول نہیں ہے ،لوگ اپنی عزت کی خاطر خاموشی اختیار کرتے ہیں لیکن غریب لوگوں کو لاکھ 2لاکھ کے بل کر پھر انہیں تھانے میں بند کرنے جیسے اقدامات انتہائی قابل مذمت ہے ،وزیراعظم سمیت دیگر حکام فوری طورپر معاملے کانوٹس لیں بصورت دیگر احتجاج کرنے پرمجبور ہونگے*