اسلام آباد (خصوصی نمائندہ تس تونسہ) تینوں مسلح افواج کی جانب سے 23 مارچ پریڈ کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار پاک فوج کے ساتھ دو دوست ممالک چین اور ترکی کی افواج کے دستے بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہوں گے ۔
یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی پریڈ ، تیاریاں زور و شور سے جاری ، نئی تاریخ رقم ہوگی ، پہلی مرتبہ چین کا فوجی دستہ ، ترکی کا فوجی بینڈ پریڈ
فائل فوٹو
کا حصہ ہوں گے ۔
مارچ پاسٹ کے ساتھ پاک فضائیہ کے شاہین بھی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ پاکستان ائیر فورس کے شاہینوں نے آج بھرپور ریہرسل کی جس کی وجہ سے راولپنڈی ، اسلام آباد کی فضائی حدود عام پروازوں کے لیے بند رکھی گئیں ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اس با 23 مارچ کی پریڈ یادگار ہوگی ۔
تاریخ میں پہلی بار چین کا فوج دستہ یوم پاکستان کی پریڈ میں اپنے جوہر دکھائے گا جبکہ ترکی کا فوجی بینڈ اپنی منفرد دھنیں بکھیرے گا ۔